بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چھٹا ٹی ٹوئنٹی میچ آج

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا چھٹا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔ میچ کے لیے شائقین کرکٹ پرجوش ہیں جبکہ میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔

سات میچوں کی سیریز میں پاکستان کو تین دو سے برتری حاصل ہے، پاکستان آج کا میچ جیتنے کی صورت میں سیریز اپنے نام کرلے گا۔

واضح رہے کہ انگلش ٹیم کپتان جوز بٹلر سمیت کئی صف اول کے کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.