بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شان مسعود انگلش کاؤنٹی یارکشائر کے کپتان مقرر

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر شان مسعود کو انگلش کاؤنٹی یارکشائر کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق شان مسعود 2023 کے سیزن میں تمام فارمیٹس میں کپتانی کی ذمہ داری نبھائیں گے۔

یارکشائر کے کوچ اوٹس گبسن کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے شان مسعود سے بات ہوچکی ہے اور انہیں کپتان مقرر کرنے سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بائیں ہاتھ کے بیٹر شان مسعود نے یارکشائر کے ساتھ دو سال کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.