بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہمارے گروپ میں پہلے سے زیادہ لوگ شامل ہو رہے ہیں، راجہ ریاض

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ ہمارے گروپ میں پہلے سے زیادہ لوگ شامل ہو رہے ہیں۔

جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے کی آج عدالتوں میں پیشی سے قبل تحریکِ انصاف کے ارکان اسمبلی لاہور میں جہانگیر ترین کے گھر جمع ہوئے جو بعد میں ان کے ہمراہ عدالت بھی پہنچے۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ ہم کسی کمیٹی سے نہیں ملیں گے، توقع ہے کہ ہمارے گروپ کی جلد وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات ہو جائے گی۔

جہانگیر ترین کے گھر جمع ہونے والے رہنماؤں میں صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال، اسحاق خاکوانی اور راجہ ریاض بھی شامل تھے۔

عدالت کے باہر میڈیا سے تحریک انصاف کے رہنما راجہ ریاض نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین کی پیشی پر جانے کے لیے تمام ارکانِ اسمبلی تشریف لا رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں عندیہ دیا گیا ہے کہ جلد وزیرِاعظم عمران خان سے ملاقات ہو گی، دیکھیں گے کہ ملاقات میں کیا معاملات طے پاتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.