بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہمارے وکلاء نے واضح کیا سینیٹ الیکشن میں ووٹ خفیہ ہوتا ہے، شیری رحمان

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ہمارے وکلاء نے ادب کے ساتھ واضح کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹ خفیہ ہوتا ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ یہ اہم نوعیت کا مسئلہ سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہے، زیر سماعت مقدمے پر تبصرہ مناسب نہیں ہے۔

رہنما پی پی پی کا کہنا تھا کہ ہمارے وکلاء نے ادب کے ساتھ واضح کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹ خفیہ ہوتا ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے انتخابی اصلاحات پیکیج کی بات کی ہے۔

ڈسکہ کے ضمنی انتخاب کا حوالہ دیتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ڈسکہ کی دھند نے حکومت کو بے نقاب کردیا ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ان کے اعصاب پر سوار ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بھگوڑے ان کے قابو میں نہیں رہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں میثاق جمہوریت پر عمل درآمد ہوا ہے۔

خورشید شاہ سے متعلق بات کرتے ہوئے رہنما پی پی پی نے کہا کہ خورشید شاہ ہمارے محترم، پرانے اور مستقل ساتھی ہیں، وہ پیپلز پارٹی کی مضبوط پہچان ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ پی پی رہنما خورشید شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت نہیں ہورہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.