اوورسیز پاکستانیز فورم کے چیئرمین شاہد رانجھا کا کہنا ہے کہ ہمارے ووٹ کے حق پر سیاست کی جا رہی ہے، ہمیں اسمبلیوں میں جانےکا کوئی شوق نہیں، ہمیں شک ہے کہ کچھ لوگ ہمیں یہ حق نہیں دینا چاہتے۔
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر اوورسیز پاکستانیز فورم کے تحت مظاہرہ کیا گیا۔
اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران اوورسیز پاکستانیز فورم کے چیئرمین شاہد رانجھا نے یہ بات کہی۔
انہوں نے کہا کہ ووٹ اسے دینا چاہتے ہیں جو ہمارے معیار پر پورا اترے، ای وی ایم یا کوئی بھی راستہ ہو ہمیں ووٹ کا حق دیا جائے۔
اوورسیز پاکستانیز فورم کے چیئرمین نے کہا کہ 23 جون کو ہم نے مظاہرہ کیا تھا تو سیکریٹری الیکشن کمیشن نے وعدہ کیا تھا کہ ہمیں آئینی حق ملے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ الیکشن کمشنر سے اپیل ہے کہ 90 روز میں قانون سازی پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔
Comments are closed.