بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستانی جناح اسپتال کابل میں فعال

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حکومت پاکستان کی جانب سے بنایا گیا جناح اسپتال بھرپور انداز میں کام کر رہا ہے، گزشتہ روز پاکستانی ڈاکٹروں کی ٹیم نے 625 مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا جبکہ 34 مریضوں کی سرجری کی۔

گزشتہ روز وزارت داخلہ کے چیف آف پروٹوکول نے جناح اسپتال کابل کا دورہ کیا اور ڈاکٹروں کی ٹیم کے سربراہ سے ملاقات کی اور پاکستانی ڈاکٹروں کے کردار کو سراہا۔

پاکستانی ڈاکٹروں کی ٹیم اس سے پہلے افغان شہر خوست میں بھی آنکھوں کا کیمپ لگا چکی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان کا تیار کردہ 200 بستروں پر مشتمل کابل کا جناح اسپتال افغانستان کا دوسرا سب سے بڑا اسپتال ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.