بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آئی جی پنجاب کا زیر حراست خاتون پر تشدد کا نوٹس

آئی جی پنجاب نے قصور میں ڈکیتی کی واردات میں زیر حراست خاتون پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے لیڈی کا نسٹیبل اور پولیس اہلکار کو نوکری سے برخاست کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب راؤ سردار کے حکم پر واقعہ میں ملوث پرائیویٹ خاتون اور اہلکاروں کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس میں ایسی کالی بھیڑوں کی کوئی جگہ نہیں ہے، ملزمان پر تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں۔

واضح رہے کہ خاتون پر تشدد کا واقعہ قصور کے تھانہ صدر قصور میں پیش آیا تھا جہاں زیر حراست ملزمہ جمیلہ پر ایک خاتون ساجدہ نے تشدد کیا اور لیڈی کانسٹیبل کو اپنا موبائل فون دے کر اس پر تشدد کی ویڈیو بھی بنوائی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.