جمعہ21؍جمادی الاول 1444ھ 16؍دسمبر 2022ء

ہمارے دور کا گروتھ ریٹ 6 فیصد، آج منفی ہے، شوکت ترین

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شوکت ترین نے کہا ہے کہ آمدنی بڑھتی ہے تو مہنگائی برداشت کرلی جاتی ہے۔

گوجرانوالہ میں تقریب سے خطاب میں شوکت ترین نے کہا کہ ہمارے دور میں ٹماٹر اور آلو 2018ء کے دور میں چلے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں اپنا پیٹ کاٹ کر عام آدمی کو ریلیف دیا، ہمارے دور میں گروتھ 6 فیصد تھی، آج منفی ہے۔

شوکت ترین نے مزید کہا کہ جس کونے میں ہمیں پھینک دیا گیا ہے، وہاں سے کیسے نکلنا ہے؟ اس کےلیے ہمیں ایک ریسکیو پلان چاہیے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہمارا سیونگ ریٹ بہت کم ہے، آمدنی بڑھتی ہے تو مہنگائی برداشت کرلی جاتی ہے۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ 75 سال سے ہم صرف امیر آدمی کی بات مان رہے ہیں، اگلے 10 سال میں ہم نے 20 فیصد جی ڈی پی تک جانا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.