پاکستان میں معروف یوٹیوبرز میں ایک خاص مقام رکھنے والی جوڑی شمائلہ اور حسام کی علیحدگی ہوگئی، علیحدگی کی تصدیق حسام نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کی۔
انہوں نے شاعر محسن نقوی کی غزل ’مجھے اب ڈر نہیں لگتا‘ شیئر کرتے ہوئے اپنی اہلیہ شمائلہ سے شادی کے 10 برس بعد علیحدگی کی تصدیق کردی۔
یوٹیوبر حسام نے لکھا کہ ’ہاں ہم الگ ہو گئے ہیں، آگے کی زندگی پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔ زندگی کے اہم سبق سیکھ لیے۔‘
اپنی اس پوسٹ میں انہوں نے محسن نقوی کی نظم بھی لکھی، وہ نظم یہ ہے۔
کسی کے دور جانے سے
تعلق ٹوٹ جانے سے
کسی کے مان جانے سے
کسی کے روٹھ جانے سے
مجھے اب ڈر نہیں لگتا
کسی کو آزمانے سے
کسی کو یاد رکھنے سے
کسی کو بھول جانے سے
مجھے اب ڈر نہیں لگتا
کسی کو چھوڑ دینے سے
کسی کے چھوڑ جانے سے
نہ شمع کو جلانے سے
نا شمع کو بجھانے سے
مجھے اب ڈر نہیں لگتا
اکیلے مسکرانے سے
کبھی آنسو بہانے سے
نا اس سارے زمانے سے
حقیقت سے فسانے سے
مجھے اب ڈر نہیں لگتا
کسی کی نارسائی سے
کسی کی پارسائی سے
کسی کی بے وفائی سے
کسی دکھ انتہائی سے
مجھے اب ڈر نہیں لگتا
نا تو اس پار رہنے سے
نا تو اس پار رہنے سے
نا اپنی زندگانی سے
نا اک دن موت آنے سے
مجھے اب ڈر نہیں لگتا
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دونوں کی طلاق کے حوالے سے خبریں زیرگردش تھیں تاہم اب حسام نے ایک باضابطہ پوسٹ کر کے اپنی نئی زندگی شروع کرنے کا بھی اعلان کردیا۔
جوڑے نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ایک ساتھ اپنی تصاویر بھی ہٹا دی ہیں۔ جوڑے کی ایک بیٹی ہے جس کا نام حُسنہ بنتِ حسام ہے۔
Comments are closed.