پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ ہماری خاتون ورکرز کو مارا گیا، پیپلز پارٹی کے ورکرز نے غنڈہ گردی کی۔
پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے میمن گوٹھ تھانے کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹھٹھہ سے ہمارے ورکرز کو گرفتار کیا جارہا ہے، افسوس ایس پی نے ساتھ نہیں دیا، ایس پی کہہ رہے ہیں فائرنگ پی ٹی آئی نے کی۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ ایسا محسوس ہورہا ہے ایس پی نہیں جج کے پاس آئے ہیں، سندھ پولیس پیپلز پارٹی کے لیے کام کر رہی ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ آئی جی سندھ کو کال کی انہوں نے فون نہیں اٹھایا، ایس پی کہتے ہیں جو کرنا ہے کرلیں ایف آئی آر نہیں کاٹیں گے، غلام نبی میمن نے کہا میٹنگ میں ہوں۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ ہم سب کی جانوں کو خطرہ ہے۔
Comments are closed.