ملک میں ہفتے کے پہلے کاروباری دن سونے کے دام میں بڑا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کا بھاؤ 1100 روپے بڑھا ہے۔
اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 17 ہزار 100 روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا 943 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 86 ہزار 128 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر بڑھ کر 2008 ڈالر فی اونس ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.