کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کو بھی 11اپریل تک بند کردیا گیا ہے تاہم بٹگرام کیمپس میں کلاسز بدستور جاری رہیں گی۔
ہزارہ یونیورسٹی کے رجسٹرار آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق یونیورسٹی کے طلبا و طالبات اگلے 7روز تک آن لائن کلاسز لینگے جبکہ اسٹاف کو اس دوران کورونا ایس او پیز کے تحت اپنے دفاتر میں کام جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
یونیورسٹی کی بندش کی وجہ سے تمام ہاسٹلز بھی خالی کروالئے گئے ہیں تاہم غیر ملکی اور دور دراز علاقوں کے طلبا پرووسٹ کی اجازت سے ہاسٹل میں قیام کر سکیں گے۔
اعلامیے کے مطابق یونیورسٹی کے بٹگرام کیمپس میں کلاسیں بدستور جاری رہیں گی۔
Comments are closed.