معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ہر بچے کو بہتر تعلیم کی فراہمی حکومت کا منشور ہے، صوبائی بجٹ میں تعلیم کیلئے مجموعی طور پر 442 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ گزشتہ بجٹ کی نسبت تعلیم کے بجٹ میں 51 ارب روپے کا اضافہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب پنجاب کا ہر بچہ اور نوجوان بہتر تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ تعلیم حاصل کر کے نوجوان گالی کو کلچر کہنے والے سیاستدانوں کی غلامی سے آزاد ہوں گے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مستقبل کے معماروں کو بہتر تعلیم کی فراہمی وزیراعظم عمران خان کی قوم سے کمٹمنٹ ہے۔
Comments are closed.