بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہر بار قربانی دی، ہمارے بارے میں بھی سوچنا چاہیے، خالد مقبول

ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی بھی حکومت سے دبا دبا شکوہ منظر عام پر لے آئے، انہوں نے کہا کہ اعتماد کا ووٹ عمران خان کو دیں گے، مگر پی ٹی آئی کو اپنے امیدوار کا اعلان الگ سے نہیں کرنا چاہیے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات چیت ایم کے ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کا فیصلہ تمام اتحادیوں کو ساتھ بٹھا کر کرنا چاہیے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہر بار قربانی دی، ہمارے بارے میں بھی کسی کو سوچنا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.