بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہرن نے تیز رفتار کار کے اوپر سے چھلانگ لگا کر سب کوحیران کردیا

امریکی ریاست مشی گن سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سڑک پر گاڑیاں رواں دواں ہیں اور پھر اچانک سے چند ہرن چھلانگیں لگاتے ہوئے سڑک پار کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ہرن نے اتنی اونچی چھلانگ لگائی کہ کار کے اوپر سے گزر گیا جس نے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔

انتظامیہ کی جانب سے سڑک سے گزرنے والی ٹریفک کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر ہرن سڑک کراس کررہے ہوں تو ان کی حفاظت کے لیے گاڑیوں کو روک دیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.