بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: خواتین کو ہراساں و بلیک میل کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے خواتین کو ہراساں و بلیک میل کرنے والے 2 ملزمان کو کراچی سے گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے کراچی میں 2 مختلف کارروائیوں میں ملزم بلال اور محمد سلمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اےکے مطابق ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے شکایت کنندگان کی قابلِ اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث تھے۔

ایف آئی اےکے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزمان شکایت کنندگان کو بلیک میل بھی کر رہےتھے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کے موبائل میں زیرِ استعمال فیس بک اکاؤنٹ سے شکایت کنندگان کی تصاویر اور ویڈیوز پر مشتمل قابلِ اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا۔

ملزمان کے موبائل فونز کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لیے بھیجوا دیا گیا ہے۔

ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.