بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہرنائی میں زلزلے سے بابو محلے کی بے آسرا خاتون کا مکان بھی تباہ ہوگیا

ہرنائی کے علاقے بابو محلہ کی زلزلے سے متاثرہ بے آسرا خاتون اپنے چار بچوں کے ہمراہ خستہ حال کمرے میں رہائش پر مجبور ہیں، زلزلے سے مکان تباہ ہوگیا، خاتون حکومت کی نظر عنایت کی منتظر ہیں۔

 خاتون کا 10 سالہ بچہ یلماس ہرنائی میں آنیوالے زلزلہ کے بعد اپنے گھر کے تباہ حال ملبے تلے دبی اپنی چیزیں تلاش کر رہا ہے۔

 اس کی فٹبال اور ٹوٹی سائیکل جو شاید اب اس کے کسی کام کی نہیں ہے، اسے اب فکر ہے تو یہ کہ وہ اور اس کے بہن بھائی کہاں رہیں گے۔

یلماس کا کہنا ہے کہ جب زلزلہ آیا تو میں بہت ڈر گیا ایسا لگا کہ کوئی جن آیا ہے میں جلدی اٹھا ہم وہاں جا کر صحن میں بیٹھ گئے ہم نے کلمے پڑھے، دیواریں دیکھیں ساری گر گئی تھیں، ملبہ پڑا ہوا تھا ہم سب بیٹھ کر رو رہے تھے رات ملبہ پر سخت ٹھنڈ میں ہم نے کیسے گزاری ہے وہ اللّٰہ ہی جانتا ہے۔

بابو محلہ کا یہ بچہ اپنے گھر میں اپنی والدہ اور دیگر تین بہن بھا ئیوں کے ساتھ رہتا تھا لیکن زلزلہ نے اس کے گھر کو مٹی کے ملبہ میں تبد یل کر دیا ہے۔

یہ اب بھی اپنے گھر کے گرے ملبہ کیساتھ خستہ حال کمرے میں رہائش رکھے ہوئے ہے کہ شاید کوئی حکومتی امداد، عوامی نمائندہ  ان کی داد رسی کو آجائے۔

اسکی والدہ کا کہنا ہے کہ انھیں تا حال کوئی امداد فراہم نہیں کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.