بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیشنل ٹی20 کپ: ناردرن نے بلوچستان کو 5 وکٹ سے ہرادیا

نیشنل ٹی 20 کپ کے 25ویں میچ میں ناردرن نے بلوچستان کو 5 وکٹ سے شکست دے دی، علی عمران میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ناردرن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

بلوچستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 185رنز بنائے۔

نیشنل ٹی 20 کپ کے 25 ویں میچ میں خیبرپختونخوا نے سندھ کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔

عبداللّٰہ شفیق نے 73 اور کپتان امام الحق نے 50 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عمید آصف 17 اور سہیل اختر 16 رنز کے علاوہ کوئی دُہرا ہندسہ عبور نہ کرسکا۔

ناردرن کے زمان خان نے 3 جبکہ سہیل تنویر، عامر جمال، نعمان علی اور محمد موسیٰ نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔

قومی اسنوکر چیمپئن شپ میں محمد سجاد نے 147کا بریک کھیل کر نئی تاریخ رقم کردی ۔

بلوچستان کا 186 رنز کا ہدف ناردرن کی ٹیم نے 19 اعشاریہ 5 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ناردرن کی طرف سے علی عمران نے 64، ذیشان ملک نے 53 اور ناصر نواز نے 30 رنز کی نمایاں اننگز کھیلیں جبکہ روحیل نذیر اور سہیل تنویر 10،10 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

خیبرپختونخوا سُپر ہاکی لیگ میں ٹرائبل لائنز نے ڈی آئی خان کو 4 کے مقابلے میں 7گول سے شکست دے دی۔

بلوچستان کے عمید آصف اور عماد بٹ نے 2،2 جبکہ کاشف بھٹی نے 1 وکٹ حاصل کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.