بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہرنائی زلزلہ: این ڈی ایم اے کا جاں بحق افراد کے ورثا کو ایک ہفتے میں امداد دینے کا اعلان

چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے ہرنائی زلزلہ میں جاں بحق افراد کے ورثا کو ایک ہفتے میں امداد دینے کا اعلان کردیا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے ہرنائی میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

انہوں نے دوران گفتگو کہا کہ زلزلے سے متعلق رپورٹ وفاقی حکومت کو پیش کروں گا، متاثرین کے لیے ریلیف آپریشن جاری ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ متاثرین کو خیمے، کمبل اور دیگر ضروری چیزیں دی جارہی ہیں، ہرنائی زلزلے میں جاں بحق افراد کے ورثا کو ایک ہفتے میں امداد دی جائے گی۔

دوسری طرف ڈی جی پی ڈی ایم اے بلوچستان نے کہا کہ ہرنائی زلزلے میں زخمیوں کو ایک ہفتے میں معاوضہ دیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.