بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہرارے ٹیسٹ، زمبابوے کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

 کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹاس جیت کر ہم بھی بیٹنگ کرتے، وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی ہے، ساجد خان ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔

کپتان زمبابوے کرکٹ ٹیم نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے پلئینگ الیون میں  عابد علی ، عمران بٹ ، اظہرعلی ، بابراعظم اور فواد عالم ، محمد رضوان ، فہیم اشرف ، حسن علی ، شاہین آفریدی اور نعمان علی اور ساجد خان بھی شامل ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ون ڈے رینکنگ کے مطابق بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نمبر ون پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔

 پاکستان اور زمبابوے کے درمیان اب تک17ٹیسٹ ہوئے ہیں۔2013 میں زمبابوے میں ہی مدمقابل آئی تھیں۔ دونوں ٹیموں کے مابین یہ سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 7 مئی کو شیڈول ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے زمبابوے کو تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں دو ایک سے شکست دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.