بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہاکی کھلاڑیوں کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع

ہاکی کھلاڑیوں کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع ہوگیا، عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم میں جاری کیمپ میں کھلاڑیوں کو کورونا وائرس ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی گئی۔ 

کیمپ میں موجود کھلاڑیوں کے علاوہ کوچنگ اسٹاف اور تمام گراؤنڈ اسٹاف کو بھی ویکسین لگوائی گئی۔

عبدالستار اسٹیڈیم میں مجموعی طور پر 70 افراد کو کورونا ویکسین لگوائی گئیں۔

اس حوالے سے ڈاکٹر فرحت عباس کا کہنا تھا کہ ویکسین کی دوسری ڈوز 21 روز بعد لگائی جائے گی۔

ادھر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ دانش کلیم کا کہنا تھا کہ ویکسین کا عمل خوش آئند ہے، کھلاڑی خوف کی فضا سے نکل کر پریکٹس کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.