بدھ 19؍جمادی الاول 1444ھ 14؍دسمبر 2022ء

ہانگ کانگ کے شہری پر تشدد، چین نے مانچسٹر کے قونصل جنرل اور عملے کو ہٹادیا

چینی حکومت نے برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں متعین اپنے قونصل جنرل اور اس کے 5 اہلکاروں کو ہٹادیا۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق مانچسٹر کے چینی قونصل جنرل اور دیگر پر ہانگ کانگ کے شہری کو مارنے کا الزام ہے۔ 

برطانوی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ چینی قونصل خانے کے اہلکاروں کو برطانیہ سے بھی نکال دیا گیا۔

اس حوالے سے برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے کہا کہ چینی حکومت کو 14 دسمبر کی ڈیڈلائن دی تھی۔ 

انہوں نے کہا کہ ہماری درخواست پر چینی حکومت نے ان اہلکاروں کو برطانیہ سے ہٹا دیا۔

برطانوی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ میں قانون کی حکمرانی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.