کھیلوں کے فروغ میں سب سے آگے جیو سوپر ایک مرتبہ پھر ہاشو گروپ ورلڈ کارپوریٹ گالف چیلنج 2022 میں ایکسلوزیو میڈیا پارٹنر بن گیا۔
خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے بلکہ جیو سوپر ورلڈ کارپوریٹ گالف چیلنج پاکستان کے ساتھ پہلے ایڈیشن سے منسلک ہے۔
خیال رہے کہ چھٹا ورلڈ کارپوریٹ گالف چیلنج پاکستان کے تمام ریجنز کو کور کرے گا جن میں کراچی (جنوبی)، اسلام آباد (شمالی) اور لاہور (وسطی) شامل ہیں۔
جیو سوپر اپنے نام کی طرح ہر اس چیز کی نمائندگی کرتا ہے جو کھیلوں کی دنیا میں سپر ہے۔
کھلاڑیوں سے لے کر سپر پرفارمنسز تک، سپر ٹورنامنٹس سے لے کر سپر سنسنی تک، جیو سوپر تمام کھیلوں کی سرگرمیوں میں اسپورٹس مین شپ کا اعلیٰ ترین معیار پیش کرتا ہے۔
اسی طرح میدان میں اور میدان کے باہر جیو سوپر ہر کھلاڑی کی لامحدود کوریج فراہم کرتا ہے۔
لوکو سروس مذکورہ ایونٹ کی منیجمنٹ کمپنی ہے جو اسپورٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں کی ماہر ہے جس کے پاس اعلیٰ معیار کے ایونٹ کا انتظام کرنے، ایونٹ کروانے اور انہیں پیش کرنے کا ایک ریکارڈ موجود ہے۔
لوکو سروس ورلڈ کارپوریٹ گالف چیلنج کا کنٹری پارٹنر ہے۔
واضح رہے کہ جیو سوپر پہلے بھی ورلڈ کارپوریٹ گالف چیلنج پاکستان کے قومی مقابلوں کے فائنلز کی کوریج کر چکا ہے، جس میں ورلڈ کارپوریٹ گالف چیلنج کے ورلڈ فائنلز بھی شامل ہیں۔
اس حوالے سے ایونٹس ڈائریکٹر ڈبلیو سی جی سی محمد عمر کھوکھر کا کہنا ہے کہ یہ ورلڈ کارپوریٹ گالف چیلنج کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ پاکستان کا صف اول کا اسپورٹس چینل اس کا پارٹنر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جیو سوپر پاکستان میں گالف کے فروغ کے لیے ہمارے ساتھ ہے۔
محمد عمر کھوکھر کا کہنا تھا کہ ورلڈ کارپوریٹ گالف چیلنج اور جیو سوپر کے درمیان مضبوط تعلق اس ایونٹ کو اگلے درجے تک لے جا رہا ہے۔
Comments are closed.