وزیرِ داخلہ پنجاب کے عہدے سے مستعفی ہونے والے ہاشم ڈوگر نے وزارت چھوڑنے کی وجہ خود بتا دی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں ہاشم ڈوگر نے کہا کہ میرے استعفے کے حوالے سے غلط خبریں گردش کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان میرے لیڈر ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔
ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ چیئرمین عمران خان نے کسی بات کا حکم نہیں دیا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں نے ذاتی وجوہات پر استعفیٰ دیا ہے اور ہمیشہ خان کا وفادار رہوں گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہاشم ڈوگر نے وزارت سے استعفیٰ دیا تھا، انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو پیش کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ بطور وزیر داخلہ پنجاب کام جاری نہیں رکھنا چاہتا۔
Comments are closed.