بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہائیکورٹ حملہ کیس: گرفتار وکلاء کو جیل بھیجنے کا حکم

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس بلاک پر حملے اور توڑ پھوڑ کے کیس میں گرفتار وکلاء کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

گرفتار وکلاء اسد اللّٰہ، راجہ زاہد، لیاقت منظور کمبوہ، سردار نجم عباس، محمد عمر، ظفر کھوکھر اور خالد محمود کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت اسلام آباد میں پیش کیا گیا۔

اسلام آباد کچہری میں چیمبرز گرانے کے خلاف وکلاء نے پرتشد احتجاج کیا، مشتعل افراد نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کےبلاک میں کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے اور چیمبر کے باہر نعرے بازی کی۔

عدالت کی جانب سے گزشتہ روز گرفتار وکیل اسد اللّٰہ کو 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیا گیا تھا۔

عدالت نے حکم دیا کہ وکلاء اسد اللّٰہ اور راجہ زاہد محمود کو 26 فروری کو دوبارہ پیش کیا جائے۔

عدالت نے گرفتار وکیل لیاقت منظور کمبوہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 مارچ تک توسیع کر دی۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سردار نجم عباس اور محمد عمر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 مارچ تک توسیع کر دی۔

عدالت کی جانب سے سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ظفر کھوکھر اور خالد محمود کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 مارچ تک توسیع کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.