بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گیلانی کونہ مانا تو ہم بھی شہباز شریف کو نہیں مانیں گے، نوید قمر

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا ہے کہ ن لیگ، جے یو آئی نے گیلانی کو اپوزیشن لیڈر نہ مانا تو ہم قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو نہ ماننے پر مجبور ہوں گے، اگرانھیں فیصلے خود کرنے ہیں تو اپوزیشن اتحاد کا کوئی فائدہ نہیں۔

نوید قمر نے اپنے بیان میں کہا کہ اپوزیشن کے تمام اہم فیصلے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے مکمل اتفاق رائے سے ہونے چاہئیں، اگر ن لیگ اور جے یو آئی نے تمام فیصلے خود کرنے ہیں تو اپوزیشن اتحاد کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ اگر ہم دیگر صوبوں میں کھویا ہوا مقام حاصل کرنا چاہتے ہیں تو عوامی سیاست کو پاور پولیٹکس پر ترجیح دینا ہو گی۔

پی پی رہنما نے کہا کہ ن لیگ اور جے یو آئی لانگ مارچ سے استعفوں کو نتھی کرکے پہلے ہی پی ڈی ایم کو دھچکا پہنچا چکے ہیں۔

 نوید قمر نے کہا کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے متفقہ فیصلوں کی خواہاں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.