بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گیلانی نے ارکان اسمبلی کو خط لکھ کر ووٹ مانگ لیا

سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے سینٹ الیکشن میں ووٹ مانگنے کے لئے تمام اراکین قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا۔

یوسف رضا گیلانی نے خط میں کہا کہ ارکان قومی اسمبلی 3 مارچ کے سینیٹ الیکشن کے لیے انہیں ووٹ دیں، آج کیے گئے فیصلے مستقبل کی سمت طے کریں گے۔

سابق وزیر اعظم نے خط میں کہا کہ سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا، 1985ء سے پارلیمان کا حصہ ہوں، 4 دہائیوں کا سیاسی سفر سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے خط میں تحریر کیا کہ بطور وزیراعظم حزب اختلاف کیلئے وزیراعظم ہاؤس کے دروازے کھلے رکھے، سینیٹ الیکشن کے لئے یکجہتی کی ضرورت ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے خط میں مزید کہا کہ پارلیمان کے تقدس کے لیے اکٹھے ہونا ہے، سیاسی و نظریاتی اختلاف جمہوریت کا حسن ہیں، الیکشن اپنی انا کی تسکین یا کسی حکومت کے خلاف نہیں لڑ رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے 3 مارچ کو میری زندگی اور کردار کو مدنظر رکھ کر ارکان فیصلہ کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.