گھوٹکی کی ڈہر نہر پر پانی کے دباؤ کے باعث ریگولیٹر اور پل ٹوٹ گیا، ریگولیٹر ٹوٹنے سے متعدد چھوٹی نہروں میں پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
محکمہ آبپاشی کےمبینہ غفلت کےباعث گھوٹکی کی ڈہر نہر پر پل اور ریگولیٹر ٹوٹا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ گڈو بیراج سے پانی نہر میں پہنچ گیا مگر عملے نے ریگولیٹر کے گیٹ اوپر نہیں کئے۔
ریگولیٹر ٹوٹنے سے متعدد چھوٹی نہروں میں پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے، ٹیل کے کسان پریشان ہیں، فصلیں متاثر ہو رہی ہیں۔
انجینئر محکمہ آبپاشی کے مطابق پرانا ریگولیٹر ہے، بنیاد کمزور ہوگئی ہے جس سے پل اور ریگولیٹر ٹوٹ گیا ہے جبکہ تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔
Comments are closed.