منگل16؍ذیقعد 1444ھ6؍جون2023ء

گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوائیں، کراچی میں بھی ’نادرا بائیکر سروس‘ شروع کرنے کا فیصلہ

نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرہ) کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کے بعد کراچی میں بھی ’’نادرہ بائیکر سروس‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نادرا بائیکر سروس کے ذریعے قومی شناختی کارڈز کی اجراء اور تصدیقی عمل گھر پر بیٹھے بھی ممکن ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اس سہولت کے تحت شہری نادرا کے عملے کو قومی شناختی کارڈز کے متفرق مراحل کیلئے گھروں پر بلواسکیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بائیکر سروس کے تحت سہولت کے دوران عام فیس کے مقابلے میں اضافی رقم ادا کرنا پڑے گی۔

ذرائع کے مطابق بائیکر سروس کا عملہ گھر پر شناختی کارڈ کی تجدید کے دوران انگھوٹوں اور سائل کی تصاویر سمیت دیگر مراحل مکمل کرے گا۔

اس نئی سہولت سے شہریوں کو نادرا دفاتر میں انتظار کی زحمت سے نجات مل سکے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کراچی میں متعارف کروائی جانے والی سہولت کیلئے خواتین بائیک رائیڈرز کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی شناختی کارڈز بھی پرنٹ ہونے کے بعد شہریوں کے گھر پر نادرا بائیکر عملے کے ذریعے ڈیلیور کئے جائیں گے۔

واضع رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یہ سہولت کچھ عرصہ پہلے ہی متعارف کرائی جاچکی ہے اور ضرورت مند شہری اس سے استفادہ کررہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.