جمعرات 18؍ذیقعد 1444ھ8؍جون 2023ء

ڈیم تباہ، ماسکو اور کیف کے ایک دوسرے پر سنگین الزامات

یوکرین میں ڈیم کو بموں سے نشانہ بنائے جانے پر ماسکو اور کیف نے ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں جبکہ روس نے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس جلد بلانے کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے زیر قبضے یوکرینی علاقے خاکووسکایا میں ہائیڈرو پاور اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا۔

حملے میں کاخوفکا ڈیم کے والوو تباہ ہوئے جس سے تین دیہاتوں میں دس فٹ تک پانی کھڑا ہوگیا ہے اور بائیس ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے الزام لگایا ہے کہ روس ماحول کی تباہی پر اتر آیا ہے، جان بوجھ کر ڈیم تباہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب روسی حکام کا کہنا ہے کہ ڈیم نشانہ بنا کر اپنے زیر قبضہ علاقوں کو سیلاب سے متاثر کیوں کرینگے، یوکرینی حملے کا مقصد کرائمیا کو پانی سے محروم کرنا تھا۔

روسی وزیر دفاع نے کہا کہ یوکرین نے فوج دوسری جگہ منتقل کرنےکیلئے ڈیم کو نشانہ بنایا۔

برطانیہ کے وزیر کا کہنا ہے کہ تباہی کی جڑ روس کی جانب سے بلااشتعال یوکرین پر چڑھائی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.