جمعرات 18؍ذیقعد 1444ھ8؍جون 2023ء

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج طلب

گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج 8 جون کو طلب کرلیا، 8 جون سے 10جون تک سہ روزہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے بجٹ تجاویز لی جائیں گی۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلامیہ کے مطابق، گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 4 بجے طلب کیا ہے۔

یہ اجلاس مسلسل تین روز تک منعقد کیا جائے گا، 10 جون تک جاری رہنے والے اجلاس میں اراکین اسمبلی سے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے بجٹ تجاویز لی جائیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.