منگل16؍ذیقعد 1444ھ6؍جون2023ء

پاکستانی سیاست پاکستانی عوام کا معاملہ ہے،امریکا

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستانی سیاست پاکستانی عوام کا معاملہ ہے جو بھی ہو آئین کے مطابق ہو۔

واشنگٹن میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون کی قدر کرتا ہے، خوشحال اور جمہوری پاکستان امریکا کے مفاد میں ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے امریکا پر لگائے الزامات کے سوال پر انہوں نے کہا کہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں ایسے الزامات قطعی غلط ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سعودی عرب پہنچ گئے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ خدیجہ شاہ دہری شہریت کی حامل ہیں، پاکستانی حکام سے کہا ہے کہ خدیجہ شاہ کو کونسلر رسائی دی جائے۔

ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ کوئی امریکی شہری گرفتار ہوتا ہے تو ان کی مدد کے لیے تیار رہتے ہیں، پاکستانی حکام سے توقع رکھتے ہیں کہ منصفانہ سماعت کی گارنٹی ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خدیجہ شاہ کیس سے متعلق پاکستانی حکام سے براہ راست رابطے میں ہیں اور کیس فالو کررہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.