بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ضلع گونا میں جھونپڑی کی رہائشی 65 سالہ رام بائی نامی خاتون صرف ایک بلب اور پنکھا استعمال کرتی ہیں لیکن انہیں بِل ڈھائی لاکھ کا موصول ہوا۔
اس سے قبل ان کا بِل 300 سے 500 روپے تک آتا تھا لیکن عالمی وبا کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے سبب خاتون دو ماہ بِل جمع نہ کرواسکیں جس پر دو مہینے بعد انہیں ڈھائی لاکھ روپے کی بھاری رقم کا بِل موصول ہوا۔
خاتون یہ دیکھ کر حیران رہ گئیں اور انہوں نے فوری طور پر بجلی کے محکمے کے دفتر کا رخ کیا لیکن وہاں ان کی سننے والا کوئی نہ تھا۔
Comments are closed.