سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ گٹکے کی فروخت میں پولیس کے اعلیٰ افسران بھی شامل ہیں، ایسے افسران اور اہلکاروں کی فہرستیں تیار کر کے ان کی جائیدادوں کی تفصیل پیش کی جائے۔
گٹکے اور ماوے کی فروخت کے خلاف کیس میں سندھ ہائی کورٹ نے ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ پولیس کی سرپرستی کے بغیر گٹکے کی فروخت ممکن ہی نہیں، گٹکے اور ماوے کی خرید و فروخت روکنے کے لیے رینجرز کی مدد لی جائے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.