بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب میں ڈینگی کے مزید 226 مریض رپورٹ

پنجاب میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 226 مریض سامنے آگئے ہیں جن میں سے 177کا تعلق لاہور سے ہے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے لاہور میں ڈینگی بہت زیادہ ہے، سروسز اور گنگا رام اسپتال میں ڈینگی مریضوں کے لیے بیڈز نہیں ہیں۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 135 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.