ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے، اس موقع پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا سرور پھر بیٹھ گیا۔
فائلرز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا سسٹم تقریباً ساڑھے 10 بجے سے رکا ہوا ہے۔
ایف بی آر کا سرور بیٹھ جانے کے باعث ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والے فائلرز اور سروس پرووائڈرز کو شدید کوفت کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ پہلے ہی فیڈرل بورڈ آف ریورنیو (ایف بی آر) کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا بیان جاری کیا جا چکا ہے۔
Comments are closed.