بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گوستف میکیون نے ٹی ٹوئنٹی میں عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

فرانس کے اوپننگ بیٹر گوستف میکیون ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سنچری بنانے والے کم عمر ترین کرکٹر بن گئے۔

گوستف میکیون نے فن لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024ء کے یورپ سب ریجنل کوالیفائر ٹورنامنٹ میں سوئٹزر لینڈ کے خلاف عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

گوستف نے 18 برس 289 دن کی عمر میں 61 گیندوں پر 5 چوکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے 109رنز بنائے۔

گوستف میکیون نے افغانستان کے حضرت اللّٰہ کا 2019ء میں قائم کیا گیا ریکارڈ توڑ دیا۔

حضرت اللّٰہ نے آئر لینڈ کے خلاف 20 برس اور 337 دن کی عمر میں 62 گیندوں پر 162رنز بنائے تھے۔

گوستف میکیون کے ریکارڈ کے باوجود فرانس کو سوئٹزر لینڈ کے خلاف آخری بال پر شکست کا سامنا کرنا پڑا اور سوئٹزر لینڈ نے 158 رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.