متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ گورنر کے لیے ہم نے 5 نام دیے، ایوان صدر سے پتہ نہیں کیوں اعتراض لگا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار نے کہا کہ کامران ٹیسوری سے اختلافات ہوسکتے ہیں، ہمارا سوال ہے کہ جو نام گورنر کے لیے دیے گئے ان میں کیا مسئلہ تھا؟
خواجہ اظہار نے کہا کہ فاروق ستار کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں، فاروق ستار نے خود کو کیوں سیاسی طور پر تنہائی کا شکار کیا ہوا ہے؟
ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ سیاسی اختلاف تمام جماعتوں میں ہوتے ہیں، کامران ٹیسوری ہی نہیں پی ایس پی سے بھی لوگ آئے ہیں۔
Comments are closed.