بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صوبائی الیکشن کمیشن کی کراچی میں ہونے والے ضمنی انتخابات سے متلعق اہم ہدایات

صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے کراچی میں ہونے والے ضمنی انتخابات سے متعلق اہم ہدایات جاری کردیں۔

صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں قومی اسمبلی کے دو حلقوں پر 16 اکتوبر کو ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں، آج چیف سیکریٹری سندھ کے دفتر میں متعلقہ اداروں کے افسران کا اجلاس ہوا۔

اعجاز انور چوہان نے کہا کہ این اے 237 میں 194 پولنگ اسٹیشنز ہیں، سیکیورٹی کے لیے این اے 245 والی اسٹریٹجی اپنائی جائے گی، تمام پولنگ اسٹیشنز پر 8 سے 10 پولیس اہلکار ہوں گے، آرمی اور رینجرز کی تعیناتی کیو آر ایف کے تحت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے انتظامات میں کوئی کمی نہیں ہے، انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

اعجاز انور چوہان نے کہا کہ کل شاہ فیصل ٹاؤن میں جلسے سے قبل ہی ڈی ایم او نے امیدوار کو مراسلہ بھیج دیا ہے، ڈی آر او، آر او اور پریزائیڈنگ افسران کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کی پاور دی ہے۔

صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ میں نے تمام اتھارٹیز کو کہا ہے کہ سب کے ساتھ اچھا برتاؤ رکھنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.