بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گورنر پنجاب سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں تعلیم، تجارت، ماحولیات اور دیگر معاملات پر گفتگو کی گئی، تعلیم اور تجارت کے شعبے میں تعلقات کو مزید وسعت دینے پر غور کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے کہا کہ پنجاب میں تعلیم، صحت، سماجی شعبوں میں برطانوی تعاون کی قدر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے تعلیم کے شعبے میں ترقی میں اہم پارٹنر ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات بڑھانے پر زور دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.