بدھ 7؍رمضان المبارک 1444ھ29؍مارچ 2023ء

گورنر سندھ کی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافے کی تجویز

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافے کی تجویز دے دی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط تحریر کیا ہے، جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ ماہانہ اجرت 50 ہزار روپے مقرر کی جائے، شدید مہنگائی سے عام آدمی متاثر ہورہا ہے۔

خط میں گورنر سندھ کا مزید کہنا ہے کہ حالیہ سیلاب سے فصلیں متاثر ہوئی ہیں۔  طلب اور رسد میں فرق سے مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی سے حالات خراب ہورہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.