ہفتہ16؍ربیع الثانی 1444ھ12؍نومبر 2022ء

گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور آصف زرداری کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

 گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین  آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات ہوئی۔

بلاول ہاﺅس میں ہونے والی ملاقات کے دوران گورنر سندھ نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کی خیریت معلوم کی۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، صوبے  کو درپیش مسائل، سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات اور شہر قائد کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے گورنر سندھ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.