ہفتہ16؍ربیع الثانی 1444ھ12؍نومبر 2022ء

عمران میرٹ کی پامالی کی بات کیسے کرسکتے ہیں؟ احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کیسے کہہ سکتے ہیں کہ نواز شریف میرٹ پر تعیناتی نہیں کرتے۔

جیو نیوز کے پروگرام  نیا پاکستان میں شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ہی جنرل قمر جاوید باجوہ کی تعیناتی کی جنہیں عمران خان نے توسیع بھی دی۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کوئی کسی کا آرمی چیف نہیں ہوتا، آرمی چیف ادارے کا ہوتا ہے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر عمران خان جو مرضی ہے کریں، اُن سے نہ کسی نے پوچھا ہے اور نہ کسی کو پوچھنا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ آج قوم اعظم سواتی کےساتھ کھڑی ہے، انہوں نے سوچا مجھے گولیاں لگیں تو چپ کرکے بیٹھ جاؤں گا، قوم میں شعور آگیا، معظم اور ابتسام اس کی مثال ہیں، ان کی تیاری پوری تھی، مارنے والے سے بچانے والا بڑا ہے۔

واضح رہے کہ گجرات میں لانگ مارچ کے شرکاء سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ نواز شریف ہمیشہ اس آدمی کو اوپر لے کر آتا ہے جو اس کے فائدے کا ہو۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا میں جو کامیاب ملک ہیں ان کے ادارے مضبوط ہوتے ہیں، مضبوط اداروں کے اوپر مضبوط ملک ہوتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.