ہفتہ16؍ربیع الثانی 1444ھ12؍نومبر 2022ء

پاک انگلینڈ فائنل، کیا 92ء کی تاریخ دہرائی جائے گی؟

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل کل میلبرن میں کھیلا جائے گا۔

میلبرن کی سڑکوں پر میچ سے قبل ہی جشن کا سماں ہے، پاکستانیوں کا جوش اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے۔

میلبرن میں آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل یہاں مقیم اور دنیا بھر سے فائنل دیکھنے کے لیے آنے والے پاکستانی فینز نے آسٹریلوی شہر کو پاکستان کے رنگوں سے بھر دیا ہے۔

آسٹریلیا میں جیتے گا بھئی جیتے گا، پاکستان جیتے گا کے نعروں سے سڑکیں گونج اٹھیں ہیں، ہر طرف سے دل دل پاکستان اور ہے جذبہ جنوں تو ہمت نہ ہار کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں۔

کیا 30 سال بعد 92 کی تاریخ دہرائی جائے گی؟ بابراعظم کیا مغل اعظم بن پائیں گے؟ کیا پاکستان کرکٹ ٹیم پر سر پر چیمپئن کا تاج سجے گا؟ فیصلہ بس چند گھنٹوں کی دوری پر ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کے سفر نے ہر کسی کو 30 سال پہلے 1992ء کے ورلڈ کپ کی یاد دلادی ہے۔

فینز چاہے آسٹریلیا میں ہوں یا پاکستان میں، وہ تو جیت کے جشن تک مناچکے ہیں، انہیں گرین شرٹس کی جیت کا یقین ہوچکا ہے۔

سڑکوں پر ہلہ گلہ ہے، نعرہ پاکستان ہے، دل دل پاکستان کے لئے دھڑک رہا ہے، بچہ ہو بڑایا بوڑھا، بس پاکستان کے ورلڈ کپ جیتنے کا انتظار کر رہا ہے۔

گرین شرٹس نے ایونٹ میں کلک بھی موقع پر کیا، کھلاڑیوں کا حوصلہ بھی بلند ہے بس ہر طرف جیت ہی جیت نظر آرہی ہے، لگ رہا ہے کہ 1992 کے تاریخ ایک بار پھر دہرائی جارہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.