پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی کا گورنر سندھ عمران اسماعیل پر طنز کے تیر برساتے ہوئے کہنا ہے کہ گورنر سندھ پاکستان کی تاریخ پر نہ بولیں، اس سے ملک کی بدنامی ہوتی ہے۔
کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں نالائقی محدود نہیں ہے، نالائقی کا مقابلہ ہوتا ہے، تو گورنر صاحب نے سوچا کہ وہ بونگی میں پیچھے کیوں رہیں۔
آج کے جلسے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ گزشتہ سال شہدائے 18 اکتوبر کے سلسلے میں ہونے والے جلسے میں پی ڈی ایم جماعتوں نے بھی شرکت کی تھی، آج کا جلسہ صرف پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا ہو گا۔
ان کا کہنا ہے کہ جمہوریت مضبوط کرنے میں سانحۂ کار ساز کے شہداء کا کردار اہم ہے۔
سعید غنی نے مزید کہا کہ جلسے میں صوبۂ سندھ کے تمام اضلاع سے جلوس آئیں گے، آصف زرداری اور آصفہ بھٹو کی جلسہ گاہ میں آمد متوقع نہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کراچی کے صدر نے یہ بھی کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے ہر آدمی تکلیف میں ہے، مہنگائی بڑھ رہی ہے اور تنخواہیں کم ہوتی جا رہی ہیں۔
Comments are closed.