خیبر پختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی اسلام آباد پہنچ گئے، وہ الیکشن کمیشن آف پاکستان جائیں گے جہاں پر صوبے میں انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے مشاورت کرینگے۔
گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے جیو نیوز کو بتایا کہ انہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مدعو کیا ہے وہ دن 2 بجے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کریں گے جس میں الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ خدا خیریت سے لائیں۔
گورنر خیبر پختونخوا کا الیکشن کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ، جب الیکشن کمیشن تاریخ دے گا اس کے بعد اگلا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
Comments are closed.