کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر محمد ادریس نے گورنر اسٹیٹ بینک کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گورنر اسٹیٹ بینک کے بیان پر تشویش ہے، غلط پالیسی کو صحیح ثابت کرنے سے گریز کیا جائے۔
صدر کراچی چیمبر آف کامرس محمد ادریس نے کہا کہ چند لوگوں کے فائدے کے بجائے ملک کے مفاد میں اقدامات کیے جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امپورٹ بل میں 65 فیصد کا اضافہ تشویش ناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈالر کی بڑھتی قمیت کا معمولی فائدہ اور بے پناہ نقصانات ہیں، مہنگائی بڑھتی رہی تو ہم برآمدات بھی نہیں کر پائیں گے۔
صدر کے سی سی آئی کا کہنا تھا کہ معاشی بحران سے نکلنے کے لیے مشاورت سے فیصلے کیے جائیں۔
محمد ادریس نے کہا کہ ملک کی سیاسی، اقتصاددی اور معاشی حالت خراب ہے، گیس بحران کی وجہ سے بھی برآمدات متاثر ہوں گی۔
Comments are closed.