گوجرانوالہ میں 2 خواجہ سراؤں کو قتل کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
گرفتار ملزم کا کہنا ہے کہ ایک خواجہ سرا نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بناکر بلیک میل کر رہا تھا۔
پولیس کے مطابق مدوخلیل میں 2 خواجہ سراؤں کو قتل کرنے والے 2 ملزمان عثمان اور شرجیل کو گرفتار کرلیا گیا۔
ملزم عثمان نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ سرا شہزاد سے دوستی تھی، خواجہ سرا نے زیادتی کا نشانہ بناکر ویڈیو بنائی اور بلیک میل کیا، تنگ آکر دوست کے ساتھ مل کر اسے قتل کردیا۔
2 خواجہ سراؤں کو ایک روز قبل گھر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔
Comments are closed.