بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گوجرانوالہ: فیکٹری میں لگی آگ پر 12 گھنٹے بعد قابو

گوجرانوالہ میں اسمال انڈسٹریل اسٹیٹ نمبر 2 میں پلاسٹک کی فیکٹری میں لگی آگ پر 12 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔

12 گھنٹے تک جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن میں متعدد فائر فائٹرز اور گاڑیوں نے حصہ لیا اور طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

آگ بجھانے کے لیے سیالکوٹ، شیخوپورہ، حافظ آباد اور گجرات سے بھی فائر ٹینڈرز منگوا لیےگئے۔

گوجرانوالہ کی پلاسٹک کا سامان بنانے والی فیکٹری میں لگی آگ بجھانے میں 12 گھنٹے لگ گئے، جس کے بعد اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔

آگ بجھانے کی کارروائی میں 80 فائر فائٹرز، فائر بریگیڈ کی 24 گاڑیوں اور 19 فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا۔

آگ اتنی شدید تھی کہ لاہور، سیال کوٹ، شیخو پورہ، حافظ آباد اور گجرات سے بھی فائر ٹینڈرز اسے بجھانے کے لیے پہنچے۔

آگ کی شدت کے باعث فیکٹری کی عمارت کی کئی دیواریں گر گئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.