گوجرانوالہ کی گلشن لیبر کالونی سے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ یاسین بٹ کو گرفتار کر لیا گیا، یاسین بٹ کے خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کے خلاف درج ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ یاسین بٹ نے قومی سطح کی شخصیات سے متعلق تضحیک آمیز ویڈیوز بنائی ہیں۔
ایف آئی آر میں یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ یاسین بٹ نے شارعِ عام بند کر کے لوگوں کو توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ پر بھی اکسایا ہے۔
دوسری جانب رہنما نون لیگ عطاء تارڑ نے جاری کیئے گئے ویڈیو بیان میں اس گرفتاری کی مذمت کی ہے۔
عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نو کے سوشل میڈیا کارکنوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ یاسین بٹ کی ویڈیو میں کوئی معیوب بات نہیں، یاسین بٹ اور دوسرے کارکنوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پولیس انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے۔
Comments are closed.